آئينہ ایامِ تاریخ
یہ کتاب حضرت رسول کریم صلى اللہ علیہ وسلم کی وفات سے لے کرنواسئہ رسول سیدنا حسین بن على رضی اللہ عنہ کی شہادت 61ھ تک کے اہم ترین عرصہ پر مشتمل ہے- اس کتاب میں مندرجہ ذیل اہم موضوعات پر بحث کی گئی ہے: سقیفہ بنی ساعدہ, قصہ شورى, حضرت عثمان رضی اللہ عنہ پر اعتراضات , شہادت عثمان رضی اللہ عنہ, خلافت على رضی اللہ عنہ, معرکہ جمل, معرکہ صفین, معرکہ نہروان, شہادت على المرتضی , خلافت حسن بن على بن ابی طالب , عام الجماعة, خلافت معاویہ بن ابی سفیان , خلافت یزید بن معاویہ , شہادت حسین بن على , صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی عدالت پر پاکدامنی, صحابہ کرام کے متعلق پھیلائی گئی بدگمانیاں اور انکے جوابات, امامت على المرتضی کی اوّلیت کے دلائل اورانکے جوابات وغیرہ- عدالت صحابہ پر لاجواب تحقیقی اور علمی کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.تاليف : عثمان الخميس
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ترجمہ کرنے والا : ابو مسعود عبد الجبار سلفی
اصدارات : www.aqeedeh.com فارسی زبان میں
کتب
- ائمہ حنفیہ کی کوششیں شرک اور اسکی وسائل کے بیان میںزیرنظرکتاب مندرجہ ذیل اہم عناصرپرمشتمل ہے: 1-علماء حنفیہ کے نزدیک شرک کی تعریف واقسام 2-شرک کے وسائل جن سے علمائے حنفیہ نے توحید کے پہلو کی حفاظت کیلئے ڈرایا ہے. 3-شرک کے کچھ نمونے جن سے علمائے حنفیہ نے ڈرایا ہے 4-شرک کے مظاہراوراسکی مختلف شکلیں 5-اہل جاہلیت کے شرک کی حقیقت اوران کی گمراہی.
تاليف : محمد عبد الرحمن الخميس
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ترجمہ کرنے والا : سعید مرتضى ندوى
اصدارات : وزارت اسلامی امور ودعوت وارشاد واوقاف سعودی عرب دفتر علمی
- اسلام کا نور اور کفر کی تاریکیاںاسلام کے نور اور کفرکی تاریکیوں کے بارے میں یہ ایک مختصر رسالہ ہے, جسمیں اختصار کے ساتھ اسلام کا مفہوم, اسکے مراتب , اسکے ثمرات, اسکی خوبیاں , اسکے نواقض(منافى امور) ذکر کئے گئے ہیں نیز کفر , اسکا مفہوم, اسکے اقسام , تکفیر کی خطرناکى , تکفیر کے اصول اور کفر کے اثرات ونقصانات وغیرہ بیان کئے گئے ہیں. نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.
تاليف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني
- یہ در،یہ آستانےزیرنظرکتاب"یہ در،یہ آستانے"دراصل آپ بیتی ہے ایک ایسے شخص کی جو تیس سال سے زائد عرصہ تک شرک وبدعت اور اوہام و خرافات کے بحربیکراں میں غرق ،حیران وسرگرداں رہا...بالآخرایک دن سفینہ توحید پرسوار ہوکرساحل حق ونجات سے ہمکنار ہوا...پھراپنے اس سفرنامہ توحید کو صفحہ قرطاس کیا تاکہ دنیا کے پیشترحصوں میں اسکے ہی جیسے حالات اورنفسیاتی کیفیات سے دوچار بے شمارمسلمانوں کیلئے یہ مشعل راہ ثابت ہو. نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.
تاليف : عبد المنعم الجداوي
نظر ثانی کرنے والا : عطاء الرحمن ضياء الله - شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
- لغات القرآن الكريمزیر نظر کتاب قرآن کریم کے مشکل الفاظ کے معانی پر مشتمل ہے جسے آسانی کے لئے عوام الناس کی خدمت میں حیدرآباد قرآن انڈر اسٹینڈ اکیڈمی کی طرف سے پیش کیا گیا ہے .نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
- محبت کی راہیںبے شک اللہ کی خاطر محبت کرنا ایمان کی بنیاد اور ایمان کا مضبوط کڑا ہے .اور محبت کی کچھ راہیں ہیں جنکو رب نے اہل ایمان کے درمیان قائم کیا ہے ان کے دلوں کو ان راہوں کے ذریعے سے جوڑا ہے اور ان کا ذکر کیا ہے کتاب مذکور میں انہیں محبت کی بعض راہوں کا بیان ہے .
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اصدارات : دفتر تعاونی برائے دعوت وتوعیۃ الجالیات ، زلفی