لمعة الاعتقاد
توحيد ورسالت اسلامی عقیدے کی بنیاد ہے اس عقیدے پردل سے یقین کرنا اورزبان سے اقرارکرنا اوراپنے اعضاء وجوارح سے اس پرعمل کرنا ہی اسلام کی بنیاد ہے اسکے بعد ہی تمام اعمال مقبول کئے جاتے ہیں کتاب مذکورمیں توحید اوراسکے متعلقات کے بارے میں مدلل اورتفصیلى روشنی ڈالی گئی ہے جونہایت ہی اہم کتاب ہے ضروراستفادہ کریں.تاليف : ابن قدامہ مقدسی
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ترجمہ کرنے والا : ابو المکرم عبد الجلیل
کتب
- اسلام ہی ہمارا انتخاب کیوں ؟زیر مطالعہ کتاب در اصل محمد حنیف شاہد کی کتاب " Why Islam is our choice " کا اردو ترجمہ ہے-جس میں مصنف نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے قبول اسلام کے حوالہ سے واقعاتِ زندگی، تجربات، سابقہ عقائد، اسلام کے بارے میں تاثرات اور قبول اسلام کی وجوہات پر مبنی بیانات کو جمع کیا ہے- کتاب میں انتہائی عرق ریزی کے ساتھ کرہ ارض کے طول وعرض میں پھیلی ہوئی مختلف قومیتوں کے رؤساء، دانشور، معززین اور عام مرد و خواتین کے اسلام اور قرآن کے بارے میں خیالات ومشاہدات پیش کیے گئے ہیں- ضرور مطالعہ کریں.
تاليف : محمد حنیف شاہد
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ترجمہ کرنے والا : پروفیسر منور على ملک
- عربی بول چالقرآن انڈر اسٹینڈنگ اکیڈمی" حیدرآباد کی جانب سے اردو زبان میں "عربی بول چال " کا یہ کتابچہ تیار کیا گیا ہے تاکہ قرآن کریم اور عربی زبان کو آسانی سے سمجھا جا سکے. معلوم رہے کہ یہ کتاب در اصل عربی بول چال ویڈیو کے ساتھ ہی تھا لیکن اسے کتابوں کی فہرست میں مستقل طور پر شامل کردیا گیا ہے تاکہ استفادہ حاصل کرنے میں آسانی ہو. http://www.islamhouse.com/p/286212
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
- اہم امور پر تنبیہ-
تاليف : علي بن صالح الجبالي
ترجمہ کرنے والا : مشتاق احمد كريمي
اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
- سانحہ کربلا مع کربلا کی کہانی حضرت ابو جعفر محمد باقر کی زبانیزیرنظر کتاب سانحہ کربلا سے متعلق ڈاکٹراسرار رحمہ اللہ کے عظیم خطاب پرمشتمل ہے جسکو شیخ جمیل الرحمن حفظہ اللہ نےتحریری شکل میں ترتیب دیا ہے , اورآخرمیں "کربلا کی کہانی حضرت ابوجعفرمحمد باقرکی زبانی " نامی کتابچہ کو شامل کردیا گیا ہے جسکی ترجمانی مشہورعالم دین حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ نے کی ہے. نہایت ہی مفید رسالہ ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
- عام مسلمانوں کے لئے ضروری اسباق-
تاليف : عبد العزيز بن عبد الله بن باز
نظر ثانی کرنے والا : مشتاق احمد كريمي
ترجمہ کرنے والا : محمد شريف بن شهاب الدين
اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض