اردو - سورہ انشقاق - قرآن کریم

قرآن کریم » اردو » سورہ انشقاق

اختر القاريء


اردو

سورہ انشقاق - آیات کی تعداد 25
إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ ( 1 ) انشقاق - الآية 1
جب آسمان پھٹ جائے گا
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ( 2 ) انشقاق - الآية 2
اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے
وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ ( 3 ) انشقاق - الآية 3
اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی
وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ ( 4 ) انشقاق - الآية 4
جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ( 5 ) انشقاق - الآية 5
اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی)
يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ ( 6 ) انشقاق - الآية 6
اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا
فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ ( 7 ) انشقاق - الآية 7
تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا
فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا ( 8 ) انشقاق - الآية 8
اس سے حساب آسان لیا جائے گا
وَيَنقَلِبُ إِلَىٰ أَهْلِهِ مَسْرُورًا ( 9 ) انشقاق - الآية 9
اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا
وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ ( 10 ) انشقاق - الآية 10
اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا
فَسَوْفَ يَدْعُو ثُبُورًا ( 11 ) انشقاق - الآية 11
وہ موت کو پکارے گا
وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا ( 12 ) انشقاق - الآية 12
اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا
إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا ( 13 ) انشقاق - الآية 13
یہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا
إِنَّهُ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ ( 14 ) انشقاق - الآية 14
اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا
بَلَىٰ إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا ( 15 ) انشقاق - الآية 15
ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا
فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ ( 16 ) انشقاق - الآية 16
ہمیں شام کی سرخی کی قسم
وَاللَّيْلِ وَمَا وَسَقَ ( 17 ) انشقاق - الآية 17
اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی
وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ ( 18 ) انشقاق - الآية 18
اور چاند کی جب کامل ہو جائے
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ ( 19 ) انشقاق - الآية 19
کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے
فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ( 20 ) انشقاق - الآية 20
تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے
وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنُ لَا يَسْجُدُونَ ۩ ( 21 ) انشقاق - الآية 21
اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے
بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُكَذِّبُونَ ( 22 ) انشقاق - الآية 22
بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں
وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ ( 23 ) انشقاق - الآية 23
اور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے
فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ( 24 ) انشقاق - الآية 24
تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو
إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ ( 25 ) انشقاق - الآية 25
ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے

کتب

  • یہودی خفیہ تحریک ماسونیت: حقائق وانکشافاتیہودی خفیہ تحریک ماسونیت: حقائق وانکشافات: اس کتاب میں یہودی خفیہ تنظیم "ماسونیت" کا پردہ فاش کیا گیا ھے اور یہ آگاہ گیا ھے کہ یہ تنظیم اسلام اور مسلمانوں کے لئے کتنا خطرناک ھے اور اس کے کیا کیا عزائم اور تخریب کاری کے طریقے ھیں ۔

    تاليف : أبو عدنان محمد منير قمر

    اصدارات : http://www.quransunnah.com

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/2737

    التحميل :یہودی خفیہ تحریک ماسونیت: حقائق وانکشافات

  • تفسیر السعدی [ تيسير الكريم الرحمن في تفسير كلام المنان ]زیر نظر تفسیر جدید عربی تفاسیر میں ایک نہایت ممتاز تفسیرہے جوحسب ذیل خصوصیات کى حامل ہے: 1- یہ اسرائیلى اورضعیف روایات سے پاک ہے. 2- اسمیں صرفی ونحوی مباحث اورالفاظ کی لغوی تحقیق سے بالعموم احترازکیا گیا ہے. 3- احادیث کے حوالوں کا بھی اسمیں زیادہ التزام نہیں ہے لیکن اسکے باوجود اسکا منہج سلفی تفاسیرکے عین مطابق ہے. 4- فقہی اختلافات سے بھی بالعموم احترازکیا گیا ہے. 5- بغیرکسی ادعا کے ربط آیات کا ایسا التزام ہے جوتکلف وتعمق سے پاک ہے. 6- نہایت سادہ اورسلیس عربی میں آیت کا مفہوم فاضل مفسرنے اپنی خداداد فہم اورقرآنی بصیرت کی روشنی میں واضح کیا ہے. 7- قصص وواقعات سے عبروحکم کا استنباط بھی خوب اورنہایت عجیب ہے. 8- اسی طرح بعض آیات سے مسائل کا استنباط واستخراج بھی قابل داد ہے. 9- غیرضروری اورلا طائل مباحث سے بھی یہ تفسیرپاک ہے. 10- حشووزائد اورخواہ مخواہ کی طوالت سے اجتناب کیا گیا ہے. مذکورہ خصوصیات کی وجہ سے یہ تفسیرایک منفرد مقام کی حامل اورعرب علماء میں نہایت مقبول اورمعروف ہے.

    تاليف : عبد الرحمن بن ناصر السعدي

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    اصدارات : مكتبة دار السلام

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/184638

    التحميل :تفسیر السعدی [ تيسير الكريم الرحمن في تفسير كلام المنان ]تفسیر السعدی [ تيسير الكريم الرحمن في تفسير كلام المنان ]

  • تاريخ وہابیت حقائق کے آئینے میںزیرنظر رسالہ میں ڈاکٹرمحمد بن سعد شویعر-حفظہ اللہ- نےٍ ان لوگوں کی ترد ید فرمائی ہے جو شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب تمیمی (ت1206ھ ) –رحمہ اللہ- کی تحریک سلفیت کو عبدالرحمن بن عبدالوہاب بن رستم اباضی خارجی (ت197ھ) کی طرف منسوب تحریک "وہابیت" کے منہج وطریقہ کارسے جوڑتے ہیں.

    تاليف : محمد بن سعد الشويعر

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    ترجمہ کرنے والا : محمد اسماعيل عبد الحكيم

    اصدارات : رئاسہ عامہ برائے علمی تحقیقات وفتاوی ریاض

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/378947

    التحميل :تاريخ وہابیت حقائق کے آئینے میں

  • حجيّت حديثحجيّت حديث : زیرنظرکتا ب میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ حدیث شریعت اسلامیہ کی دوسری مصدرہے اورحجت کے اعتبارسے قرآن کے ہم مثل ہے اورقرآں کے مجملات کی تشریح وتفسیرکرنے والی ہے نیز منکرین حدیث کے بعض شہبات کا جائزہ لے کرانکا شرعی پوسٹ مارٹم کیا گیا ہے.

    تاليف : صفي الرحمن المباركفوري

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/172227

    التحميل :حجيّت حديث

  • قرآن مجید اور احادیث صحیحہ کی روشنی میں تجدید ایمانزیر نظر کتاب دین کے ان اہم امورپر مشتمل ہے جن سے بندے کا ایمان تازہ ہوتا ہے.

    تاليف : سید شفیق الرحمن

    نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی

    اصدارات : دارالبلاغ پبلشر اینڈ ڈسٹری بیوٹر,بلاری,کرناٹک, انڈیا

    مصدر : http://www.islamhouse.com/p/228734

    التحميل :قرآن مجید اور احادیث صحیحہ کی روشنی میں تجدید ایمان