اثنا عشری شیعہ کے عقائد
زیر نظر کتاب میں مولف حفظہ اللہ نے اثنا عشری رافضیوں کے عقائد سے متعلق معلومات کو یکجا کردیا ہے, جن عقائد پر وہ کار بند اور جنکے پھیلانے پر وہ کمر بند ہیں, مزید برآں وہ اپنے باطل عقائد کی طرف دعوت بھی دیتے ہیں پھر وہ عوام الناس , کم علم اور جاہل لوگوں کو یہ باور کراتے ہیں کہ وہ نبی صلى اللہ علیہ وسلم کے آل بیت سے محبت رکھتے ہیں باوجود اس کے کہ وہ امام على بن ابی طالب رضی اللہ عنہ اور آپ کی بہت زیادہ اولاد میں سے صرف دو کے ساتھ محبت کے دعوے دارہیں, نبی اکرم صلى اللہ علیہ وسلم کے چچاؤں سے , چچا کے بیٹوں سے اور باقی بنی ہاشم سے محبت نہیں کرتے , باوجود اسکے کہ وہ باقی صحابہ کرام بالخصوص خلفائے اربعہ بجز حضرت على رضی اللہ عنہ کے یہ اعلان کرتے ہیں کہ وہ سب کافر منافق اور مشرک ہیں اور پھر مکمل ڈھٹائی اور بے شرمی کے ساتھ ان پر لعنت اور سب وشتم کی صراحت کرتے ہیں بلکہ فحش زبان استعمال کرتے ہیں ,جیساکہ ان کی کتابیں ,کیسٹیں اور انکے داعی صراحت کرتے ہیں.مولف نے بتوفیق الہی ان چیزوں کو واضح کردیا ہے جنہین وہ اپنے سینوں میں چھپاتے ہیں اور جنکا وہ عقیدہ رکھتے ہیں اور انکی کتابوں سے عبارات کو نقل کیا ہے جن کے مواد کو وہ نشرکرنے کی بھی جرأت نہیں پاتے, لیکن انھی کتابوں نے ان کی عیب کشائی کرکے انھیں رسوا کرڈالا ہے.نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اصدارات : www.aqeedeh.com فارسی زبان میں
کتب
- محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلمیہ کتاب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر مختصر ھونے کے باوجود نہایت جامع ھے، اس میں خاص طور سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں دنیا بھر کے غیر مسلم دانشوروں کے اقوال بیان کئے گئے ھیں۔
تاليف : عبد الرحمن عبد الکریم الشیحۃ
نظر ثانی کرنے والا : مشتاق احمد كريمي
ترجمہ کرنے والا : فلک شیر چیمہ
- اٹلس فتوحات اسلامیہاٹلس فتوحات اسلامیہ : اپنے موضوع پر ایک اچھوتی کتاب, جس میں پیش کی گئی ہے خلافت صدیقی سے خلافت عثمانیہ کے عروج تک , وسط ایشیا سے مراکش واندلس اور وسط یورپ تک اسلامی فتوحات کی عہد بہ عہد سنہری تاریخ. ساتھ ہی ساتھ کتاب کے اخیر میں مسلم وغیر مسلم شخصیات ومشاہیر کے تعارفی خاکے بھی شامل ہیں. یہ کتاب 150 قدیم وجدید نقشے, تاریخی مقامات کی 300 نایاب تصاویر اور نادر معلومات سے آراستہ ہے.
- تقلید کی حقیقتتقلید کی حقیقت : زیر نظر کتاب میں مولف حفظہ اللہ نے کتاب وسنت اورعلماء کرام کے أقوال کی روشنی میں تقلید کی حقیقت کی نقاب کشائی کی ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ اس اندہی تقلید کا قرون مفضلہ میں کہیں وجود نہ تھا, یہ تو چوتھی صدی ہجری کی پیداوار ہے جس میں آج تک امت محمدیہ کا کافی طبقہ مبتلا ہے , نیزتقلید کے قائلین کی دلیلوں کا شرعی تفصیلی جائزہ لےکر انکا مسکت جواب بھی دیا ہے , اورکتاب وسنت کی اتباع کو لازم قراردیا ہے. مصنف خود بھی اسی اندہی تقلید اورمذھبی تعصب کا شکار تھے رب کریم نے اپنے فضل وکرم سے انھیں کتاب وسنت کی اتباع کی توفیق بخشی. میرے خیال میں اس کتا ب کا مطلعہ اندھی تقلید میں مبتلا لوگوں کیلئے ہدایت کا سبب ثابت ہوگا ان شاء اللہ.
تاليف : محمود الحسن جمیری
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
- صحبت رسول صلى اللہ علیہ وسلمزیر نظر رسالہ میں کتاب وسنت میں وارد صحابہ کرام کے مقام ومرتبہ کو اُجاگر کیا گیا ہے’ اور رسول صلى اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد صحابہ کرام کے مابین رونما ہونے والے فتنوں کے بارے میں میں اہل سنت والجماعت کے موقف کو بیان کیا گیا ہے ’ نیز ان کے تئیں ہم پر عائد ہونے والی ذمہ داریوں کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے.
تاليف : صالح بن عبد اللہ درویش
اصدارات : مركز البحوث في مبرة الآل والأصحاب
- ہر بدعت گمراہی ہےكتابِ مذکور میں بدعت کی تعریف ،اسکے اقسام ،اسکے انتشارکے اسباب ، اور اس سے نجات پانے کے ذرائع کے سلسلے میں کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی عمدہ معلومات پیش کی گئی ہیں.
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی












