الشیعہ والسنہ
الشیعہ والسنہ : اس كتاب میں دین شیعہ کی اصلیت کو واشگاف کرتے ہوئے ثابت کیا گیاہے کہ شیعہ دین یہودیوں کا ایجادکردہ اور پروردہ ہےجو کہ اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں اور مسلمانوں اور ان کے اسلاف صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے سب سے بڑے محالف تھے, انہوں نے اسلام اور اہل اسلام سے انتقام لینے کی غرض سے اس دین کو ایجاد کیا اور اس پر اسلام کا نقاب چڑھانے کی کوشش کی تاکہ وہ مسلمانوں کی صفوں میں گھس کر اپنے افکار کی ترویج کرسکیں.اس کتاب میں قرآن مجید کے متعلق شیعہ قوم کے عقیدہ کو وضاحت اور تفصیل کے ساتہ بیان کیا گیاہے, کذب ونفاق جسے وہ تقیہ کا نام دیتے اور اسے کارثواب سمجھتے ہیں پوری شیعہ قوم کا شعار ہے.ان مباحث کے ضمن میں شیعہ کے دوسرے عقائد مثلاً عقیدہ بداء, سب صحابہ وازواج مطھرات, تفضیل ائمہ, اصول دین شیعہ و اہل سنت کے مابین اختلاف کے اسباب کا بھی تذکرہ ہے. مترجم نے کتاب کے اخیر میں ایک مقالہ "شیعہ اور ختم نبوت" کے نام سے بھی شامل کردیاہے. یہ کتاب ان سادح لوح شیعہ پر ایک عظیم احسان ہے جو اصل حقیقت سے بے خبر صرف حب اہل بیت کے دھوکے میں اس دین کو اختیارکیے ہوئے ہیں, ان شاء اللہ اس کتاب کا مطالعہ ان کے لیے شیعیت کی اصلیت سے آگاہی حاصل کرنے اور اس سے توبہ کرنے میں معاون ثابت ہوگا.تاليف : احسان الهي ظهير
ترجمہ کرنے والا : عطاء الرحمن ثاقب
اصدارات : ادارہ ترجمان السنۃ لا ہو رپاکستان
کتب
- مختصر مسائل واحکامِ طہارت ونماززيرنظر رسالہ میں کتاب وسنت کی روشنی میں وضوء, غسل اور نمازکے مختصر مسائل واحکام بیان کئے گئے ہیں. نہا یت ہی مفید رسالہ ہے ضرور استفادہ کریں.
تاليف : محمد بن صالح العثيمين
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ترجمہ کرنے والا : أبو عدنان محمد منير قمر
- سماع وقوالى اور گانا وموسیقی (کتاب وسنت اور سلفِ امت کی نظر میں)بے شک گانا بجانا اور قوالی کا سننا حرام ہے اور دل میں نفاق وذکرالہی سے دوری کا سبب ہے اسی لئے شریعت نے اسے حرام قراردیا ہے اور نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" میرى امت میں سے ایسے لوگ ضرور پیدا ہونگے جو شرمگاہ [زنا] ’ ریشم ’ شراب اور گانا وموسیقی کو حلال کرلیں گے"- کتاب مذکور میں اسی سے متعلق کتاب وسنت کی روشنی میں تفصیلی گفتگو کی گئی ہے. نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں اللہ سے دعا ہے کہ ہم سب کو اس مرض سے محفوظ رکھے آمین.
تاليف : أبو عدنان محمد منير قمر
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
- أسوہ حسنہ: اختصار زاد المعاد في هدي خير العبادأسوہ حسنه :بے شک رسول صلى اللہ علیہ وسلم کا اسوہ اس دین کی عملی تطبیق تھی جسکے اندر وہ تمام امتیازی خصوصیات جمع تھیں جسنے اس دین کو اپنانا اور اس پرعمل کرنا آسان بنادیا’کیونکہ آپ کا طریقہ زندگی کے تعبدی,عملی, اخلاقی,روحانی اورمادی تمام گوشوں پرمحیط تھا. اور زیرمطالعہ کتاب دراصل عربی زبان میں سیرت نبوی پرلکھی جانے والی سب سے بہترین کتاب "زاد المعاد فی ھدی خیرالعباد لابن القیم" کی اختصار ہے جسکو أبو زید مصری رحمة الله عليه نے سَر انجام دیا ہے تاکہ تمام لوگوں کیلئے اس سے استفادہ حاصل کرنا آسان ہوسکے اوراسے اردوداں طبقہ کی آسانی کیلئے شیخ عبد الرزاق ملیح آبادی رحمة الله عليه نے اردو قالب میں ڈھالنے کی عمده کوشش کی ہے.نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرورمطالعہ کریں.
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
- اخلاص کا نور اور اخروی عمل سے دنیا طلبی کی تاریکیاں کتاب وسنت کی روشنی میںاخلاص کے نور اور آخرت کے عمل سے دنیا طلبی کی تاریکیوں کے سلسلہ میں یہ ایک مختصر رسالہ ہے, جس میں مولف حفظہ اللہ نے اخلاص کا مفہوم, اسکی اہمیت اور اچھی نیت کا مقام بیان کیا ہے, اور نیک عمل سے دنیا طلبی کی خطرناکی, دنیا کی خاطر عمل کی قسمیں, ریاکاری کی خطرناکی, اسکے انواع واقسام ,عمل پراسکے اثرات اور ریاکاری کے اسباب ومحرکات نیز حصول اخلاص کے طریقے ذکر کیا ہے. نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور استفادہ اٹھائیں.
تاليف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني
نظر ثانی کرنے والا : ابو المکرم عبد الجلیل - شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
- حج وعمرہ اور زیارت کی خلاف ورزیاں
تاليف : عبد العزيز بن فهد الاسلمي
ترجمہ کرنے والا : مشتاق احمد كريمي
اصدارات : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض












