ایمان کا نور اور نفاق کی تاریکیاں کتاب وسنت کی روشنی میں
ایمان کے نور اور نفاق کی تاریکیوں کے سلسلہ میں یہ ایک مختصر سا رسالہ ہے , جسمیں ایمان کا مفہوم, اسکے حصول کے طریقے , اسکے فوائد وثمرات , اسکی شاخیں اور مومنوں کے اوصاف نیز نفاق کا مفہوم , اس کے انواع واقسام, اسکے نقصانات اور منافقوں کے اوصاف بیان کئے گئے ہیں- نہایت ہی عمدہ کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.تاليف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني
نظر ثانی کرنے والا : ابو المکرم عبد الجلیل
کتب
- جادو ٹونہ کے فرد اور معاشرے پر خطرناک اثراتزیر نظر کتاب میں جادو اور ٹونہ کے فرد اور معاشرے پرہونے والے خطرناک اثرات کو انتہائی علمی انداز میں بیان کیا گیا ہے نہایت ہی مفید مضمون ہے ضرور مطالعہ کریں.
تاليف : صالح بن فوزان الفوزان
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
- زبان کی حفاظتزبان اللہ تعالى کی بڑی عظیم نعمت ہے ’اسکے ذریعے انسان چاہے تو اپنی آخرت کیلئے نیکیاں بھی جمع کرسکتا ہے’ اور چاہے تو اپنی آخرت برباد کرسکتا ہے’ اگرکوئی شخص زبان کو صحیح استعمال کرے’ اور کوئی اچھی بات کہے تو اس بات کی وجہ سے اللہ تعالى نہ جانے کتنے درجات بلند کرتا ہے- جب ایک انسان کافر سے مسلمان ہوتا ہے تو وہ اسی زبان کی بدولت ہوتا ہے’ زبان سے کلمہ شہادت پڑھتا ہے’ دیکھیں صرف ایک کلمے سے پہلے جہنمی تھا اب جنتی بن گیا’ اسکے برعکس اگر اس زبان کا ناجائز استعمال ہو’ توپھریہی زبان اسنان کو جہنم میں کھینچ کرلے جاتی ہے’ اسی وجہ سے کثرت کلام سے منع کیا گیا ہے.کتابچہ مذکور میں اسی زبان کی حفاظت کی تاکید کی گئی ہے.
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
- بیوی اور شوہر کے حقوقزیر مطالعہ کتاب میں مرد اور بیوی پر عائد ہونے والے شرعی حقوق کو تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.
تاليف : عبدالہادی عبد الخالق مدنی
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
- اسلام کا پیغام ہر شیعہ کے نامزیر نظر کتاب میں شیخ ابوبکرجزائری حفظہ اللہ نے شیعہ کی سب سے مستند کتاب "الکافی " للکلینی کا بنظر غائر مطالعہ کرکے سات ایسے بدیہی حقائق سے پردہ اٹھایا ہے جو قرآن وسنت سے بالکل متصادم ہیں اور فکری ومذہی تعصب کی عینک کو اتار کر شیعہ حضرات کو اپنے مذہب کی ان باتوں پر غائرانہ نظر ڈالنے کی نصیحت واپیل کی ہے تاکہ حق کو حق سمجھکر باطل سے کنارہ کشی اختیارکریں. مذہب شیعہ سے تعلق رکھنے والے باضمير، صاحب عقل اور ہر حق کے متلاشی کیلئے نہایت ہی گرانقدرتحفہ ہے ضرور مطالعہ کریں.
تاليف : أبو بكر جابر الجزائري
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ترجمہ کرنے والا : فضل الرحمن رحمانى ندوى
اصدارات : www.aqeedeh.com فارسی زبان میں
- توحید اورہمزیر نظر کتاب میں اللہ کےبارے میں مذاہب باطلہ کا تصور, وسیلہ کی حقیقت اوراسکا طریقہ, معجزہ وکرامت میں فرق اور سفارش کے مستحقین وغیرہ کے بارے میں مدلل اور تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے.
تاليف : بشير أحمد لودى
نظر ثانی کرنے والا : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی